Thursday, July 9, 2009

بناگلاب توکانٹے،،،،،،،،،،،،عبیداللہ علیم

بناگلاب تو کانٹے چبھاگیا اک شخص
ہواچراغ توگھرہی جلاگیا اک شخص

تمام رنگ مرے اورسارے خواب مرے
فسانہ تھے کہ فسانہ بناگیا اک شخص

میں کس ہوامیں اڑوں کس فضا میں لہراؤں
دکھوں کے جال ہر اک سو بچھاگیا اک شخص

پلٹ سکوں میں نہ آگے ہی بڑھ سکوں جس پر
مجھے یہ کون سے رستے لگاگیا اک شخص
محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
میری ہر طرح کا مجھ میں سماگیا اک شخص

وہ ماہتاب تھا مرہم بدست آگیا تتھا
مگرکچھ اورسوادل دکھا گیا اک شخص

کھلا یہ راز کہ آئینہ خانہ ہے دنیا
اوراس میں مجھ کو تماشہ بناگیا اک شخص

No comments:

Post a Comment