Thursday, July 9, 2009

اپنی دھن میں رہتا ہوں,,,,,,,,,,,ناصرکاظمی

اپنی دھن میں رہتا ہوں
میں بھی تیرے جیسا ہوں

او پچھلی رت کے ساتھی
اب کے برس میں تنہاہوں

تیری گلی میں سارا دن
دکھ کے کنکر چنتا ہوں

مجھ سے آنکھ ملائے کون
میں تیراآئینہ ہوں

میرادیاجلائے کون
میں تراخالی کمرہ ہوں

توجیون کی بھری گلی
میں جنگل کارستہ ہوں

اپنی لہر ہے اپناروگ
دریاہوں اورپیاساہوں

آتی رت مجھے روئے گی
جاتی رت کا جھونکا ہوں

No comments:

Post a Comment