Friday, July 3, 2009

حکومت اور ہندسے

حکومت اور ہندسوں میں بہت گہراتعلق ہے
حکومت اورہندسوں میں بہت گہرا ہے یہ رشتہ
حکومت کیسے بنتی ہےِِ
کہیں ووٹوں کی گنتی سے
کہیں نوٹوں کی گنتی سے
اگرپھربھی نہ بن پاءے
تو پھر لوٹوں کی گنتی سے
حکومت کیسے چلتی ہے
وزیروں کی بھی گنتی ہے
مشیروں کی بھی گنتی ہے
اگرکچھ اور ہوں اپنے
سفیروں کی بھی گنتی ہے
بجٹ پھر کیسے بنتا ہے
وہی پھر کھیل ہندسوں کا
دفاع پر کتنے فیصدہوں
توپھرتعلیم پرکتنا
اہم سب سے زیادہ پر
ہماری جیب میں کتنا
کوءی بھی حادثہ گذرے
کوءی گرسانحہ بیتے
حکومت جھوٹ گربولے
حکومت سچ اگرکہہ دے
ہے ساری بات ہندسوں میں
مگراس میڈیاکاکیا
حقیقت سامنے لاءے
کہ سچ دنیاکو دکھلاءے
کہ ہندسوں کی کمی بیشی
کی ساری پول کھل جاءے
ہمارے لوگ کہتے ہیں
حکمراں جھوٹ بکتے ہیں
مگرلوگوں کاکیاکہنا
کہ ان کا کام بس کہنا
کوءی ہندسوں میں بتلادے
یہ ساراکھیل ہندسوں کا
چلے گاکب تلک جانے
یہ پہیہ وقت کا الٹا
چلے گا کب تلک جانے

No comments:

Post a Comment